سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف سپرد خاک 

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف سپرد خاک 

  

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لاہورکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،مرحوم کو ان کی زوجہ کی مرقد کے ساتھ دفن کیا گیا، مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے بیٹے خواجہ لطیف نے پڑھائی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے سینئرترین جج مسٹرجسٹس ملک شہزاد احمد کے ہمراہ مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختمِ قرآن و قل خوانی کا اہتمام آج 7 نومبر کوبوقت 11:3بجے ہوگا، ختم شریف ان کی رہائش گاہ کے قریبی مسجد ای بلاک فیز 8 ڈی ایچ اے، لاہور میں ہوگاار دعا دوپہر1 بجے ہوگی مرحوم کی نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید، مسٹرجسٹس علی باقر نجفی، مسٹرجسٹس فیصل زمان خان سمیت عدالت عالیہ کے دیگر جج صاحبان اور عدالتِ عالیہ کے سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ، سابق جج جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس شیخ نجم الحسن سمیت سپریم کورٹ و لاہور ہائی کورٹ کے حاضر و سابق ججو ں نے شرکت کی،نماز جنازہ میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مسعود ارشد، ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اشترعباس، سابق سیکریٹری قانون بہادر علی خان، ممبران پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اصغر گل، پنجاب بار کونسل کے ممبران، نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون، صدر لاہور ہائی کورٹ بار مقصود بٹر سمیت دیگر وکلاء  رہنماؤں، جوڈیشل افسران، لاہور ہائی کورٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیزواقارب اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی،مرحوم چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کا شمار ملک کے قابل اور مایاں ناز قانون دانوں میں ہوتا ہے. مفادِ عامہ میں انکے فیصلے ہمیشہ عدالتی نظیر کے طور پر پیش کئے جاتے رہیں گے۔

سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -