الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کا پی ٹی آئی امیدوارجمشید اقبال چیمہ کی  اپیل پر تحریری فیصلہ جاری 

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کا پی ٹی آئی امیدوارجمشید اقبال چیمہ کی  اپیل پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس شاہد جمیل خان نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیاہے کہ جمشیداقبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے،سپریم کورٹ ماضی میں اس  قانون کے اصولوں کی تشریح کرچکی ہے  ماتحت عدالتیں اس قانونی اصول کی مزید تشریح کرنے کی مجاز نہیں ہیں درخواست گزرا کے مطابق تجویز کنندہ کی والدہ اور بھائی کا ووٹ حلقہ این اے 133 میں ہے،درخواست گزار بھی ان کے ساتھ اسی رہائش گاہ پر رہتا ہے،اعتراض کنندہ  کے وکیل نے بتایا کہ ووٹ این اے 130 میں ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق تجویز کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہے۔

تحریری فیصلہ جاری 

مزید :

صفحہ آخر -