پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں اوگرا  وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزارکاموقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے،یکم اور 30 کو حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کررکھا ہے مگر اب 4نومبر کو بڑھائی گئیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کوکالعدم قرار دیاجائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -