عمران خان نوجوانوں کے کامیاب مستقبل کے لئے پُر عزم ہیں، قاسم سوری 

عمران خان نوجوانوں کے کامیاب مستقبل کے لئے پُر عزم ہیں، قاسم سوری 

  

 اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اسلام آباد میں سپر نووا سکول کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام والدین اپنے بچوں کی بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت کی خواہش رکھتے ہیں، والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے اچھے سکول میں تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس پر وقار تقریب میں مجھے سکولوں کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ میرے بچے اسی سکول میں پڑھتے، سپر نووا سکول میں بچوں کو لیڈر بننے کا جو اعزاز بخشا ہے یہ قابل ستائش قدم ہے،خاتم النبیین ؐ نے بھی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا حکم دیا ہیڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان  نوجوانوں کے کامیاب مستقبل کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام ممالک میں پاکستانی طلباء نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار  لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہیں بھی اسکول میں لانے کے لیے ہم نے ملکر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجود حکومت نے سکول سے باہر بچیوں کو سکول لانے پر ان کے والدین کے لیے 2000 ہزار جبکہ بچوں کو سکول لانے پر 1500 سو روپے وظیفہ مقرر کیا ہے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ حکومت کا یکساں نظام تعلیم متعارف کرنے کا مقصد تعلیم سب کے لیے عام کرنا ہے، پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم سے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہاکہ آنے والی نسلوں کا کامیاب مستقبل معیاری تعلیم و تربیت میں مضمر ہے، سپر نووا سکول کی انتظامیہ کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قاسم سوری  

مزید :

صفحہ آخر -