تحریک لبیک رہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور

تحریک لبیک رہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور

  

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک لبیک کے متعددرہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں،عدالت نے مولانا فاروق الحسن، غلام غوث بغدادی، پیر ظہیر الحسن،انجینئر حفیظ اللہ علوی، مولانا عبد الرزاق، مولانا شریف الدین، محمد بدر منیر، قاری اشرف، محمد اکبر، مظفر حسین، محمد عمیراورمزمل حسین سمیت دیگر کی رہائی کا دیا عدالت نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ گرفتار رہنماوں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، تحریک لبیک کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ نواں کوٹ، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، کوٹ لکھپت، شاہدرہ، ملت پارک تھانوں اور سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کر رکھے ہیں،پولیس نے تمام مقدمات ددھشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کئے۔

درخواستیں منظور

مزید :

صفحہ آخر -