چودھری پرویزالٰہی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت، دوسرے ممالک سے آئے مبلغین سے ملاقات کی

 چودھری پرویزالٰہی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت، دوسرے ممالک سے آئے مبلغین سے ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے صاحبزادے راسخ الٰہی اور پوتے عثمان ظہورالٰہی کے ہمراہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر معدنیات و چیئرمین رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کمیٹی حافظ عمار یاسر نے ان کا استقبال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذیر الرحمن سے خصوصی ملاقات کی، مولانا نذرالرحمن نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان، بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کورونا اور ڈینگی وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بھارت اور دیگر ممالک سے آئی ہوئی تبلیغی جماعتوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مولانا نذرالرحمن نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اجتماع کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی، انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر مولانا ابراہیم دولہ، مولانا طاہر اشرفی، مولانا احمد لاٹ، امتیاز غنی، شبیر احمد عثمانی، ڈاکٹر ندیم اشرف اور مولانا نعیم بٹ بھی موجود تھے۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -