ایک ماہ کے دوران 48 افراد کی نعشیں برآمد

  ایک ماہ کے دوران 48 افراد کی نعشیں برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف مقامات سے ایک ماہ کے دوران 48 نامعلوم افراد کی لاشیں مردہ خانوں میں لائی گئیں لاشوں کی تاحال شناخت ہوسکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم مکمل ہو سکا  لاشوں میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے سب سے زیادہ لاوارث لاشیں میو ہسپتال مردہ خانہ میں موجود ہیں۔  میو ہسپتال مردہ خانہ میں 32 لاوارث لاشیں موجود ہیں۔گیارہ نامعلوم افراد کی لاشیں جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں موجود ہیں، جبکہ جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں پانچ لاوارث لاشیں موجود ہیں۔نامعلوم لاشوں کی تدفین نہ ہونے کے باعث مردہ خانے کی انتظامیہ کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم لاشوں کے فنگر پرنٹس نادرا کوبھجوائے گئے ہیں،، جہاں سے شناخت مکمل ہو سکے گی۔۔ شناخت کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -