تعلیمی بورڈ کی غفلت،طلبہ کے جامعات،کالجز میں داخلے خطرے میں پڑ گئے

    تعلیمی بورڈ کی غفلت،طلبہ کے جامعات،کالجز میں داخلے خطرے میں پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر)تعلیمی بورڈ کی غفلت کے باعث طلبہ کے کالجز اور جامعات میں داخلے خطرے میں پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ کی سستی اور غفلت سے طلبا کا مستقبل داوؤ پرلگ گیا۔ ری چیکنگ میں نمبر بڑھ گئے مگر رزلٹ اپ ڈیٹ نہ ہوسکا۔ رزلٹ اپ ڈیٹ نہ ہونے سے پریشان۔ طلبا نے کہا کہ روزانہ بورڈ کا چکر لگا رہے ہیں مگر نتائج اپ ڈیٹ نہیں کئے جارہے، وقت پر رزلٹ اپ ڈیٹ نہ ہوا تو ہمارا سال ضائع ہونے کا بھی خطرہ ہے۔دوسری جانب کنٹرولر امتحانات طاہر جعفری کا کہنا ہے کہ جلد رزلٹ کو اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔