سیاسی و سماجی تحریکوں کا کل ماحولیاتی انصاف مارچ کا اعلان

  سیاسی و سماجی تحریکوں کا کل ماحولیاتی انصاف مارچ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)  ملک کی مختلف بڑی سماجی وسیاسی تحریکوں نے سوموار 8 نومبر کو پاکستان ماحولیاتی انصاف مارچ کا اعلان کیا ہے۔ مارچ شملہ پہاڑی سے شروع ہو گا اور ایوان اقبال تک جائے گا، اس کا اعلان لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جس سے خطاب کرنے والوں میں احمد رافع عالم، فاروق طارق، عرفان مفتی، رائے علی آفتاب حنا شاہد، صائمہ ضیاء اور دیگر شامل تھے۔ سماجی و سیاسی راہنماؤں نے کہا کہ گلاسکو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں بارے سربراہی اجلاس دنیا کو درپیش فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں بارے لازمی اقدامات کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وعدہ کے مطابق 100 ارب ڈالر سالانہ ماحولیاتی فنانس اکٹھے کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ ماحولیاتی انصاف مارچ میں شریک تنظیموں میں ایشین پیپلز موومنٹ آن ڈیبٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ، جائینٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائیٹس، آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، حقوق خلق موومنٹ، پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، عورت مارچ، خواتین محاز عمل لاہور و دیگر شامل ہیں۔