چینی کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کردہ ہے،رانا تنویر

  چینی کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کردہ ہے،رانا تنویر

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء  رانا محمد تنویر نے کہاکہ آٹے کے بعد چینی کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کردہ ہے، سندھ کے نااہل اور نکمے حکمران عوام کا استحصال کرنے میں مصروف ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہئے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تمام محاذوں پر ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

، کرپٹ اپوزیشن صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں،لولی لنگڑی اپوزیشن کا ملک میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا کرپٹ ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا، اپوزیشن کے سارے سیاسی بونوں کا ٹولہ حکومت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا، کرپٹ اپوزیشن کی منفی سیاست عوام نے مسترد کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -