لاہور شہر کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے،اصغر علی شاکر
کاہنہ (نامہ نگار) صدر سیکرٹری ایسوسی ایشن لاہور اصغر علی شاکر نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے جس کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ یونین کونسلوں کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 247کے چیئرمین حاجی بشارت علی رحمانی سے دفتر میں دوبارہ اختیارات منتقل ہونے پر مبارکباد کے لیے کی گئی ملاقات میں کیا۔اس موقع پرچیئرمین کاہنہ حاجی بشارت رحمانی نے صدر سیکرٹری ایسوسی ایشن لاہور اصغر علی شاکر کو یوسی 247کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ یوسی کے مسائل کے حل کے لئے وہ ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے۔ صدر سیکرٹری ایسوسی ایشن لاہور اصغر علی شاکر نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی نظام کو بحال کیا ہم سے جہاں تک ممکن ہو سکا بلدیاتی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ بلدیاتی حلقوں کی تباہ شدہ صورتحال سب کے سامنے ہے اسی لئے ہمیں اپنے تمام ترزاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لاہور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔