6نومبرشہدائے جموں  پاکستان کی تکمیل کا دن ہے،سردار بابر

    6نومبرشہدائے جموں  پاکستان کی تکمیل کا دن ہے،سردار بابر

  

لاہور(پ ر)یونائیٹڈ جموں کشمیر موومنٹ کے صدر سردار بابر حسین نے کہا ہے کہ  6نومبرشہدائے جموں  پاکستان کی تکمیل کا دن ہے۔ یہ ایک ایسا دن ہے جب پاکستان کی تکمیل کے لئے جموں کے اڑھائی لاکھ کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ لاکھوں کشمیری مسلمان اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کی طرف ہجرت پر مجبور کئے گئے تھے۔ شہدا کے ساتھ محبت کا حق یہ ہے کہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے اور جس مقصد کی خاطر یہ عظیم قربانیاں دی گئی تھیں انہیں پورا کرنے کا عہد کیا جائے۔ یونائٹڈ جموں کشمیر موومنٹ مقبوضہ جموں کشمیر 6نومبر کے شہدا کے مشن کی تکمیل، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے ۔ 6نومبر کے دن جموں کے  مسلمانوں نے پاکستان کی تکمیل کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی تھیں اب پاکستان کے حکمرانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ بھارتی ظلم کا شکارمقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے جانی، مالی، اخلاقی اور عسکری تعاون کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -