حکومت تارکین وطن کی بہتری کیلئے کوشاں ہے،فضل فانی

  حکومت تارکین وطن کی بہتری کیلئے کوشاں ہے،فضل فانی

  

   لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اوورسیز کینیڈا پاکستان فضل فانی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو پاکستان میں درپیش مشکلات کیلئے سرکاری و نجی سطح پر بہتر اور دور رس اقدامات کررہے ہیں۔ سرکاری و دفتری امور میں ون ونڈو آپریشن فرنٹ ڈیسک کا انعقاد ودیگر اہم ایشوز کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ اورسیز کینیڈا پاکستان دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کا نمائندہ فعال اور متحرک فورم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے باہر بسنے والے پاکستانیوں کو وطن میں سازگار اور بہترین حالات فراہم کئے جائیں۔ اورسیز کو وطن میں املاک جان و مال کی حفاظت اور عزت و وقار کے ساتھ حالات زندگی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ملکی بحرانوں اور مشکلات میں بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانی ہی اپنی محبتیں وطن کے نام کرتے ہیں۔ بھاری زرمبادلہ دینے والے تارکین وطن کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہماری کاوشیں نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ حکومت  اورسیز پاکستانیز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے۔ کینڈا میں بسنے والی پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات حل کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -