بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے،عامر خلیل

   بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے،عامر خلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر عامر خلیل نے یوم شہداء  کے حوالے سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کئی دہائیوں سے قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔بھارتی حکومت ریاستی دہشتگردی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی عالمی دہشت گر د بن چکا ہے، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈئے گے مگر ان کی حوصلے پست نہ ہوئے،  بھارتی مظالم کو برداشت کرتے ہوئے کشمیر یوں کی تیسری جنریشن چل رہی ہے، بھارتی مظالم کو برداشت کرتے ہوئے کشمیر یوں کی تیسری جنریشن چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشتگردی کودس سے زیادہ دہائیاں گزر چکی ہیں جس کے پاکستان مکمل ثبوت کے ساتھ ڈوزیر اقوام متحدہ کو پیش کر چکاہے۔