فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے،مولانا عبدالنعیم

  فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے،مولانا عبدالنعیم

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانامحبوب الحسن طا ہر، مو لا نا قاری عبدالعزیز،مولانا ظہیر احمدقمر،قاری ظہو ر الحق،مولانا خالدمحمود،قاری محمدعابد حنیف،مولانا سعید وقارنے دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعا قب جاری رکھیں گے۔عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدس ؐ کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر موئثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ مذہبی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 حکمران قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔علماء  کا کہناتھاکہ قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قادیانی لابی ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ علماء  نے کہا کہ 9نومبر کو آغاز میرج ہال پاکستان منٹ جی ٹی روڈ لاہور میں ختم نبوت انعام گھر اور 29نومبر کو جامع مسجد مہتاب میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی جس کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -