جماعت اسلامی نے خواتین ناظمات کی تقرری کا اعلان کر دیا

  جماعت اسلامی نے خواتین ناظمات کی تقرری کا اعلان کر دیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اراکین جماعت کے استصواب رائے کے نتیجہ اور سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی کی سفارش کی روشنی میں نومبر2021 تا دسمبر 2023 کے لئے صوبہ پنجاب میں ناظمات صوبہ کی تقرری کا اعلان کیا۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کی ناظمات صوبہ کی ذمہ داری کی مدت مکمل ہونے پر نئی ناظمات کی تقرری کے لئے استصواب رائے کروایا گیا تھا۔ 2021 تا 2023 کے لئے صوبہ وسطی پنجاب کی ناظمہ ربیعہ طارق، صوبہ جنوبی پنجاب کی ناظمہ تسنیم سرور جبکہ صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان کو مقرر کیا گیا ہے۔ نو منتخب ذمہ داران نے مرکزی  رپورٹنگ اجتماع میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -