وارنر اور مارش کی عمدہ بیتنگ،آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
شارجہ (نیٹ نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کیریبین سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے۔ پولارڈ 44 رنز بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گیل 15، لوئس 29، نکولس پوران 4، چیس 0، شیمرون ہیٹمائر 27، براوو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رسل 18 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 شکار کیے، مچل سٹارک، زمپا اور کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا نے ہدف با آسانی 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فنچ 9 جبکہ مچل مارش 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر نے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ عقیل حسین اور گیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔