پاکستان ورلد کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ہے:توصیف احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی سیمی فائنل میں کوئی بھی ٹیم پاکستان کے مدمقابل آئے گی اسے شکست ہی ہوگی اس وقت پاکستان کی ٹیم کا حریف ٹیموں پر بہت پریشر ہے بھارت سے لیکر نمبیا تک ہر میچ میں پاکستان کی ٹیم نے بہت ہی عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا جس کی پوری دنیا کے کرکٹرز نے تعریف کی اس وقت ٹیم کے حوصلہ بلند ہیں اور پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ دوسری مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے توصیف احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بہت عمدہ کپتانی اور بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان بھی ان کا بھرپو ر ساتھ دیں گے۔