فیم فرینڈز فٹبال کپ، ینگ راوی نے لاہور یونائیٹڈ کو 2-1 سے ہرا دیا

فیم فرینڈز فٹبال کپ، ینگ راوی نے لاہور یونائیٹڈ کو 2-1 سے ہرا دیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ”فیم فرینڈز کپ2021“ کا آغاز ہوگیا۔ ماڈل ٹاون لاہور میں شروع ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچ میں ینگ راوی فٹ بال کلب نے لاہور یونائیٹڈ ایف سی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ ینگ راوی ایف سی کی جانب سے محمد عمر اور عبدالرحمن نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح دلائی جبکہ لاہور یونائیٹڈ کے عمر کا واحد گول رائیگاں گیا۔ فیم فٹ بال کلب کے صدراور ایونٹ کے روح رواں ضیاء  عارف ڈوگر کا ایونٹ کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور کے فٹ بالرز کے لئے ہر سال ایونٹ کا انعقاد کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

 انٹری فیس کے بغیر لاہور کی بہترین60 ٹیموں کے لئے شاندار سہولیات کے ساتھ فٹ بال ایونٹ کا انعقاد فیم فٹ بال کلب کی ریت بن چکا ہے۔ فیم اکیڈمی کے  ہیڈ کوچ تجمل احمد خان کے مطابق زندہ دلان لاہور کو اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ ضیاء  عارف ڈوگر کی خواہش ہے کہ فٹ بال پاکستا ن خاص کر لاہور کا مقبول ترین کھیل بنے جس کے لئے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ایونٹ کے دوسرے میچ میں بلیک پول اور فیورس ایف سی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

 میچ شام چھ بجے کھیلا جائیگا۔ فیم فرینڈز کپ کے افتتاحی میچ میں لاہور یونائیٹڈ کا مہمان خصوصی سید جماعت علی شاہ کے ہمراہ گروپ فوٹو

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -