مصطفی السرتی نے چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ جیت لی

مصطفی السرتی نے چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)مصطفی السرتی نے 15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپئن شپ کا فائنل میچ ہانگ کانگ کے فنگ یپ اور مصر کے مصطفٰی السرتی کے درمیان کھیلا گیا،چمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہاکہ سال 2000 سے اس چمپئن شپ کا انعقاد کھیلوں خصوصاً اسکواش کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی چمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے چیمپیئن شپ کے فاتح اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کئے،تقریب میں سول و عسکری معززین, اسپانسرز اور اسکواش کے سینئیر کھلاڑی شریک تھے