شاہد آفریدی یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ سے دستبردار

   شاہد آفریدی یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ سے دستبردار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔19 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والی اٹی 10 لیگ میں بوم بوم آفریدی کو بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ لیگ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے شاہد آفریدی اب اس لیگ میں نہیں کھیل رہے۔ترجمان ٹی 10 لیگ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے حوالے سے مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہم لالہ کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی خان نے کہا کہ نجی مصروفیات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے معلوم ہے کہ میرے چاہنے والوں کو اس سے صدمہ ہوا ہوگا مگر میری مجبوری تھی۔ جلد ایکشن میں نظر آؤں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -