جسٹس خواجہ شریف کی وفات

جسٹس خواجہ شریف کی وفات

  

لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف وفات پا گئے،وہ ایک معروف قانون دان اور اصول پرست انسان تھے۔ پی سی او کے تحت جن فاضل جج حضرات نے حلف نہ اٹھایا،ان میں خواجہ شریف بھی شامل تھے۔وکلاء تحریک ہی کے نتیجے میں بحال ہوئے، اور پھر چیف جسٹس کے عہدے تک ترقی پا کر وہاں سے ریٹائر ہوئے۔ انصاف کی مسند پر انہوں نے قریباً تیرہ سال گذارے وہ تین بار لاہور بار کے صدر منتخب ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے۔خواجہ شریف اسی شہر کی پیدائش اور حلقہ یاراں میں بریشم کی طرح نرم تھے،انہیں ایک اچھے منصف کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔حق مغفرت کرے۔

مزید :

رائے -اداریہ -