عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے،جاوید اقبال

عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ اعدادوشمار سے نظر چرانا (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
اور تنقید برائے تنقید اپوزیشن کا پسندیدہ وطیرہ اور مشغلہ ہے، جب بات پرفارمنس پر آئے تو اپوزیشن آئیں بائیں شائیں کرتی ہے، حکومت اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔ ترنڈہ سوائے خان تا بسمہ اللہ پور براستہ چک 46 پی ماچھی گوٹھ لیکھو دی واہی 24 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ کے کام کے آغاز کا افتتاح کرنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ترنڈہ سوائے خان تا بسمہ اللہ پور براستہ چک 46 پی، ماچھی گوٹھ، لیکھو دی واہی ان چکوک اور ان کے اطراف کے چکوک کو آپس میں ملانے والی یہ ایک اہم شاہراہ ہے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور ان علاقوں کے مکینوں کے لیے پریشانی کا باعث تھی جس کو خصوصی اقدامات اور کاوشوں کی بدولت محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت پنجاب نے اس روڑ کو کارپٹ روڑ بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اس دوران وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، چوہدری عثمان رشید وڑائچ، چوہدری لیاقت علی گِل، اظہر گِل، شمیل مرزا،  علاقے کی اہم شخصیات، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پولیٹیکل سیکرٹری سید کاشف بخاری بھی ہمراہ تھے، واضح رہے کہ آئندہ دنوں میں حلقہ این اے 179، پی پی 262اور263 رحیم یار خان میں بڑے پیمانے پر ریکارڈ ترقیاتی کاموں / منصوبوں پر کام شروع ہونے جا رہا ہے جس سے عوام دیکھیں گے کہ پورے حلقہ کا نقشہ آپکو یکسر تبدیل نظر آئے گا جس سے آپکو اندازہ ہوگا کہ آپ کے منتخب کردہ اراکین اسمبلی کیسے آپکی خدمت کے لیے اور اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور حقیقی معنوں میں آپکے مثبت انتخاب کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ترقیاتی کام کروانے پر اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جاوید اقبال