نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا پی سی ون منظور

 نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا پی سی ون منظور

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوروفاقی حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

PC-1کی منظوری دے دی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب نے زرعی معشیت خصوصاََکپاس کی تحقیق کے لئے ہونے والی اس اہم پیش رفت پر وزیرِاعظم پاکستان  عمران خان،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ سید فخر امام،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار،صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سابق معاونِ خصوصی وزیرِاعظم برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر اقبال بندیشہ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈاینوائرمنٹ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ممبرنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈکلائمیٹ چینج،پلاننگ کمیشن حکومتِ پاکستان ڈاکٹر حامد جلیل کی زیرِ صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق چئیرمین فوڈ سیکیورٹی اینڈ رورل ڈویلپمنٹ وکنسلٹنٹ ڈاکٹر اکمل صدیق،وائس چئیرمین پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور،پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمدعلی،کاٹن کمشنرخالد عبداللہ اور پروفیسرڈاکٹر اقبال بندیشہ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈاینوائرمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں کپاس اور ٹیکسٹائل کے دوبارہ فروغ کے لئے پروفیسرڈاکٹر اقبال بندیشہ کے اقدامات کو سراہا گیا اور جامعہ میں تیار کی گئی کپاس کی نئی تیارکردہ اقسامIUB-222,IUB-13,MM-58 کی بہت تعریف کی گئی جو پنجاب کے کاشت کے لئے بیشتر رقبہ پر لگائی گئی ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ موسمی اور مقامی حالات سے مطابقت رکھنے والی زیادہ پیداوار کی حامل موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے مزاحمت اور کم پانی اور خشک سالی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کپاس کی اقسام کی تیاری پر زور دیا جائے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قومی امنگوں اور ترجیحات کے مطابق زرعی معشیت کی بحالی اور کسان کی خوشحالی کے لئے زرعی تحقیق پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فصلوں کی نئی اقسام،ٹیکنالوجی،زمین کی تیاری، واٹر منیجمنٹ اور دوسرے امور سے متعلق تحقیق،بحث ومباحثہ،سیمینار،کانفرنسزاور لٹریچر کی اشاعت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کپاس کے بیجوں کی تجارتی پیمانے پر فروخت کے لئے پہلے ہی فورتھ جنریشن کا درجہ حاصل کر چکی ہے اوربہترین پیداوار اور کارکردگی کی بنیاد پر یہ اقسام کسان کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایوائل گروپ کے ساتھ ایک مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی قائم کی ہے جو کاشتکار برادری کے لیے خدمات فراہم کررہی ہے۔یونیورسٹی کی کاٹن ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ٹیم کپاس کی ایسی اقسام پر کام کر رہی ہے جو پتہ مڑوڑ وائرس سیم و تھور،پانی کی کامیابی،سفید مکھی کے حملے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی تیزی سے کوششیں کر رہی ہے۔اس بات کا برملہ اظہار خود وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونے والے کسان کنونشن میں شرکت سے کر دیا تھا۔انہوں نے اس موقع پر نیشنل کاٹن بریڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔جہاں پر کپاس کی فصل افزائش اور نئی اقسام کی تحقیق کے لئے انتہائی جدید اور ٹیکنالوجی کے لئے مرساسے انتہائی افرادی قوت قائم ہو گی۔

کاٹن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -