نشتر ہسپتال، بارہ زیر علاج مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

نشتر ہسپتال، بارہ زیر علاج مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  

 ملتان (  وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 12 مزید  مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی، 16 میں ڈینگی کا شبہ نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے رپورٹ کا انتظار،آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی  تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 06 ، مظفر گڑھ 03  ڈیرہ اسماعیل خان کے 01, ڈیرہ غازیخان کے 01 اور بھکر کے 01  مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ شبہ میں 16 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 14 ہے، جہاں اس وقت 40 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 05 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ آی پی سی ساتھ پنجاب ڈاکٹر عطا الرحمن نے گزشتہ روز سکیرٹری جنوبی پنجاب نادر چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر ڈینگی اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شہر میں سرویلینس کی۔اس دوران سنائی فوڈ۔کینٹین۔ماسٹر بریانی اور آئی سی ای کی دکانوں کو سیل کردیا۔اور انکو نوٹس بھی جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ ایس او پیز پر عمل نا کیا گیا۔تو متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈینگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -