ڈیرہ،حنیف پتافی کی ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات،ہڑتال ختم

ڈیرہ،حنیف پتافی کی ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات،ہڑتال ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان)نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں اور کورونا ویکسی نیشن کاونٹر کا (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
جائزہ لیا. داخل مریضوں کی عیادت کے ساتھ فراہم طبی سہولیات اور دیگر معاملات سے متعلق معلومات حاصل کیں. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے وائی ڈی اے کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی.محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے اور مسائل حل کرنے کے اقدامات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور ان کا شکریہ ادا کیاہے۔