بہاولپور ائیر پورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،تحقیقات شروع

 بہاولپور ائیر پورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،تحقیقات شروع

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نجی کمپنی کا ہوائی جہاز حادثہ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 سے بال بال بچ گیابہاولپور ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران گیدڑ جہاز سے ٹکرا گیا۔سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ شب ایک مریض کو بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے نجی طیارہ کراچی سے پہنچا تھا۔جہاز کے پائلٹ کو دوران ٹیک آف شکر گزرا کہ کوئی چیز جہاز کے ٹائر سے کوئی چیز ٹکرائی ہے جہاز کے پائلٹ نے اڑان بھرنے کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیاجس پر رن وے کا جائزہ لینے پر ٹیم نے رن وے پرگیڈر مرا ہوا پایا،ائیر سائیڈ کی ٹیم نے جانور کی باقیات کو ہٹاکر رن وے بحال کر دیا،پرواز اسلام آباد پہنچنے پر ٹیکنکل ماہرین نے پرواز کا تفصیلی معائینہ کیاتاہم طیارے کے پہیے کو کوئی نقصان نہیں پہنچااس سلسلے میں تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

طیارہ حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -