پی پی 206میں ضمنی الیکشن، نورین نشاط ڈاہا گروپ کی متفقہ امیدوار

 پی پی 206میں ضمنی الیکشن، نورین نشاط ڈاہا گروپ کی متفقہ امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   خانیوال(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)   حلقہ پی پی206خانیوال کی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 ضمنی انتخاب کے لیے نورین نشاط حاجی نشاط احمد خان ڈاہا گروپ کی متفقہ امیدوار ہونگی۔ چیئر مین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاھاضمنی الیکشن میں ان کے حق میں دستبردارہو گئے۔ساتھیوں سمیت بیگم کی حمایت کا اعلان کردیا۔یوں کئی روز سے فیملی میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئیں۔یاد رہے کہ یہ نشست حاجی نشاط احمد خان ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی ہے جس پر ان کی اہلیہ کو ان کے گروپ نے متفقہ امیدوار نامزد کرکے آج سے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے۔حاجی نشاط احمد خان ڈاہا مدبر اور برد بارسیاست دان اور مقامی سیاست میں جوڑ توڑ کے ماسٹر تھے۔وہ دو مر تبہ چئیرمین بلدیہ ایک مرتبہ تحصیل ناظم خانیوال اور تین بار ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور تاحیات ممبر پنجاب اسمبلی رہے۔حسن اتفاق ہے کہ حاجی نشاط احمد خان ڈاہا اور ان کی بڑے بھائی ظہور احمد خان ڈاہانے جب وفات پائی دنوں ممبر پنجاب اسمبلی تھے۔ظہور احمد خان ڈاہا 2005میں لاہورسے خانیوال آتے ہوئے ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔اب تک حلقہ پی پی206کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے بیگم نورین نشاط ڈاہا،مسعود مجید خان ڈاہا، عمران پرویز دھول، ڈاکٹر وقار خان ڈاہا،کرنل(ر) عابد شاہ کھگھہ(پی ٹی آئی)،شیخ محمد اکمل(تحریک لبیک)،رانا سلیم حنیف مسلم (ن)،منظور سلطانی (آواز حق پارٹی)اور شیخ عمران نے کاغذات نامزدگی جمع کرودئیے ہیں۔نورین نشاط خان ڈاہا کوپی ٹی آئی کی ٹکٹ دینے کے لیے موزوں امیداوار قرار دیاجارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی اائی کے مابین ون ٹو ون مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
الیکشن