نشتر میڈیکل یونیورسٹی،اکیڈمک کونسل کی میٹنگ، تعلیمی نظام، ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ملتان (وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں ہوئی۔ جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی سمیت اکیڈمک کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور اس کے تدارک سمیت مختلف تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی آمورز کو زیر بحث لایا گیا۔ بجٹ سے متعلقہ آمورز، آئندہ تعلیمی سیشن کے لئے کورسز کی منظوری،طلبہ نظم و ضبط اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام ہونے والے مختلف امتحانات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ میٹنگ کے دوران وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اکیڈمک کونسل کے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو عالمی سطح پر مقام دلانے کے لیے ہمیں میرٹ، شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے راہنما اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ میٹنگ کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے تمام اراکین کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کی۔