تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا سونامی تیار، چوہدری محمد یوسف

 تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا سونامی تیار، چوہدری محمد یوسف

  

  گگو منڈی (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا پٹرول،چینی،آٹا،گھی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 لیکن حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے بیانات دیتے ہوئے زرہ پھر بھی شرم محسوس نہیں کرتی ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے  بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جسے پڑھ کر عوام سر پیٹنے پر مجبور ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا گزیر ہے جبکہ آج کہہ رہے ہیں کہ وہ عوم کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں قوم وزیر اعظم سے سوال کرتی ہے کہ وہ کون سے اقدامات ہیں جن کے نتیجہ میں مہنگائی کا سیلاب رکے گا جبکہ مہنگائی کا طوفان ہمارا سب کچھ بہا کر لے جا رہا ہے۔

محمد یوسف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -