ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن ملتان  نے ویسٹ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

منیجمنٹ کمپنی میں مبینہ طور پر 2 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث 11 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی منیجر آپریشنز انوار الحق اور عثمان خورشید، اسسٹنٹ سینیٹیشن آفیسرز بلال حسین بھٹہ اور محمد سجاد بھٹہ، سپروائزر وسیم اقبال، مختیار بھٹہ، عبدالروف،  وارث علی، شاہد بشیر، مشینری انچارج محمد شفیع اور سابق ایس او عبدالشکور کے خلاف سرپرست اعلی میونسپل ایمپلائز ویلفیر یونین سی بی اے ملک منیر ہانس کی مدعیت میں کرپشن کے خلاف مقدمہ نمبر 58/18 درج کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف 7 جون کو جوڈیشل ایکشن منظور ہوا تھا۔ اسی مقدمہ کی بنیاد پر ملزمان سابق ایس او عبدالشکور، اسسٹنٹ سینیٹیشن آفیسرز بلال حسین اور محمد سجاد کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نے الزام کی تناظر میں 8 لاکھ 22 ہزار 95 روپے کی رقم 8 جون کو سرکاری خزانے میں جمع کرائی تھی،جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا اب ملزمان کے خلاف کیس ٹرائل جاری ہے۔

 ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -