ڈینگی تدارک،ڈپٹی رجسٹرار کا ریل ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ

ڈینگی تدارک،ڈپٹی رجسٹرار کا ریل ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ

  

لاہور (پ ر) ریل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈینگی کے حوالے سے ڈپٹی رجسٹراررانا غلام خالق نے دورہ کیا۔ ڈپٹی رجسٹرار رانا غلام خالق نے سوسائٹیز پارکس، گراؤنڈ اور کھلی جگہوں کا دورہ کیا اور ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل حسین شاہ، حسنین علی انسپکٹر و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری نعیم حیدر چودھری ایڈووکیٹ،صدر سوسائٹی چودھری مقصود احمد ایڈووکیٹ، میاں ناصر سمیت کثیر تعداد میں ممبران بھی موجود تھے۔ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا مزید کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہم بذریعہ پمفلٹ، بینرز اور مسجدوں میں اعلان کی صورت میں کروائے جائیں۔ پانی نہ کھڑا ہونے دیں، صفائی ستھرائی کا خصوصی طور پر خیال رکھیں۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی چودھری مقصود ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں کوئی ڈینگی کیس نہیں ہے۔ جنرل سیکرٹری نعیم حیدر چودھری نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

مزید :

کامرس -