عالمی رینکنگ،یوایم ٹی ایشاء کی ٹاپ 500یونیورسٹیز میں شامل 

عالمی رینکنگ،یوایم ٹی ایشاء کی ٹاپ 500یونیورسٹیز میں شامل 

  

لاہور  (پ ر) عالمی رینکنگ کے ادار ے QS کی سالانہ رپورٹ 2022 کے مطابق یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ایشاء کی 451-500بہترین یو نیورسٹیز میں شامل۔ یہ رینکنگ  یو ایم ٹی کی معیاری تعلیم اور پی ایچ ڈی سٹاف کی کار کردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ بات قابل تشہیر ہے کہ یو ایم ٹی کو مسلسل چار سالوں سے کامیابی کے ساتھ اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیز میں شامل کیا جا رہاہے۔ڈائریکٹر ایکریڈیشن اینڈ ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل(AAQIC) کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی نے ایشیاء کے 500 بہترین یو نیورسٹیز میں شامل ہو کر اپنی کارکردگی کو  مزیدبہتر کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ  یہ کامیابی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی اعلیٰ قیادت،  ڈی جی یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اور یو ایم ٹی کی پوری فیکلٹی اور سٹاف کی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتا ئج یو ایم ٹی کی معیاری تعلیم اور تحقیق کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی تمام شعبہ جات کے طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ سیکھنے او رتحقیق کرنے کے بہترین مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کو بین الاقوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی کی وجہ مختلف اداروں کے ساتھ تعاون اور جوائنٹ ریسرچ پبلیکیشن ہے۔  ابراہیم مراد نے یہ بھی کہا کہ ہم قوم اور تعلیمی اداروں کے مابین سماجی معاہدہ کے تحت ایک پڑھا لکھا معاشرہ قائم کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -