ضلع کونسل راجن پور، ایک ارب 55کروڑ کا بجٹ منظور

  ضلع کونسل راجن پور، ایک ارب 55کروڑ کا بجٹ منظور

  

راجن پور،جام پور  (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ضلعی حکومت نے ایک ارب پچپن کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔ چالیس کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کے لیے رکھے گئے۔ ارکان ضلع کونسل سے فوری طور پر سکیمیں  طلب کرلی گئیں۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

سپریم کورٹ کی بحالی کے بعد پہلی مرتبہ ضلع کونسل راجن پور   کا اجلاس زیر صدارت سپیکر ضلع اسمبلی مرزا شہزاد ہمایوں ہوا اجلاس میں ضلع بھر کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک ارب پچپن کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ ضلع چیرمین سردار عبدالعزیز جگن خان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چالیس کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ انتالیس کروڑ روپے سیونگ کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اکتیس کروڑ روپے تحصیل کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ترقیاتی کاموں کی  بلوں کی   ادائیگی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ سولہ کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات جن میں ملازمین کی تنخواہ۔ پنشن۔ اور دیگر شامل اور اسی طرح دس کروڑ روپے منٹی    نینس (MENTINENCE)جن میں گاڑیاں۔ ودیگر ہیڈز شامل ہیں کے لیے رقم مختص کی گئی۔ سپیکر وضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں نے عوام کی امانت کو دیانت داری سے خرچ کرکے علاقے کی محرومیاں دور کریں گے۔ تمام ارکان کو مساوی فنڈز دیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس سے سردار صفدر خان مزاری۔ قاضی عنایت اللہ۔ سردار منظور خان دریشک ایڈوکیٹ۔ مرزا ایوب ناصر خان۔ عرفان اکرم بودلہ۔ بابر مزاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حکومت کی طرف سے کسی بھی سرکاری افیسر نے شرکت نہ کی۔ نوٹ  فوٹو ای میل پر

ترقیاتی سکمیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -