میاں چنوں، تیرہ سالہ لڑکی سے دوافراد کی مبینہ بداخلاقی

میاں چنوں، تیرہ سالہ لڑکی سے دوافراد کی مبینہ بداخلاقی

  

میاں چنوں، محسن وال (نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی)  نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے 2 ملزمان کی مبینہ بداخلاقی اور تشدد کیاگیا،متاثرہ بچی میڈیکل (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل،پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہوگی،تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 2 ایٹ آر میں 2 ملزمان علی اور ایک نامعلوم کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی،بچی کے ورثاء نے بتایا ملزمان نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان چھوڑکر فرار ہوگئے،ورثاء کا کہنا تھا کہ ملزمان بااثر ہیں،بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے،ملزمان تاحال گرفتار نا ہوسکے پولیس کا کہنا ہے مدعیوں کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق میرٹ پر کاروائی ہوگی۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -