سپورٹس راؤنڈاپ

سپورٹس راؤنڈاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیونل میسی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ارجنٹائن ٹیم کی قیادت کر یں گے
لیونل میسی  ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ارجنٹائن ٹیم کی قیادت کر  یں گے۔پیرس سینٹ جرمین کے شہرہ آفاق فٹبالر  لیونل میسی کو انجری کے خدشات کے باوجود یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2022کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ورلڈ کپ 2022کے سلسلے میں کھیلے جانے والے کوالیفائرز میچز میں ارجنٹائن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔اس بات کی تصدیق  ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے کر دی ہے۔ چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں لیپزگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)نے اپنا میچ  2-2سے ڈرا کھیلا تھا اور اس میچ کے دوران لیونل میسی  ہیمسٹرنگ اور گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھیلیکن اس کے باوجود ان کو ارجنٹائن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ارجنٹائن ٹیم کے مینیجر لیونل اسکالونی نے جووینٹس کے فارورڈ پالو ڈیبالا کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے، جو ران کی چوٹ سے نجات پانے کے بعد ٹھیک ہو گئے ہیں۔ارجنٹائن کی 34 رکنی سکواڈ میں لیونل میسی کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  فرانکو ارمانی، ایمیلیانو مارٹینز، جوآن موسیو، فیڈریکو گومز گرتھ، گونزالو مونٹیل، ناہوئل مولینا لوسیرو، کرسٹیان رومیرو، جرمن پیزیلا، نکولس اوٹامینڈی، لوکاس مارٹینز کوارٹا، نکولس ٹیگلیفیکو، لیسانڈرو مارٹنیز، مارکوس ایکونا، گیسٹن اویلا، گائیڈو روڈریگیز، لینڈرو پریڈیس، اینزو فرنینڈز، روڈریگو ڈی پال، ایکزیویل پالاسیوس، جیوانی لو سیلسو، نکولس ڈومینگیز، سینٹیاگو سائمن، کرسٹیان میڈینا، میٹیاس سولے، تھیاگو الماڈا، اینجل ڈی ماریا،  لاٹارو مارٹینز، اینجل کوریا، پالو ڈیبالا، جولین الواریز، جوکین کوریا، نکولس گونزالیز  اور ایزکوئیل زیبالوس  شامل ہیں۔ارجنٹائن  ورلڈ کپ 2022 کوالیفائرز میں 12 نومبر کو مونٹیویڈیو میں یوروگوئے کے خلاف کھیلے گا جبکہ اور اسے کے  چار دن بعد بیونس آئرس میں برازیل سے ٹکرائے گا۔


چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ کی تیاریاں مکمل
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن خواتین ونگ کی صدر صباح شمیم جدون نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ چمپین شپ  ہفتہ  لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ہوں گی۔چمپئن شپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ15 ممالک کے550کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لے رہے ہیں جن میں افغانستان، البانیہ، نیپال، اردن، قازقستان، عمان، مصر، ایران، ترکی، مراکش، متحدہ عرب امارات، ایل سلواڈور، کروشیا اور ڈبلیو ٹی ریفیوج شامل ہیں۔ میزبان پاکستان سمیت غیرملکی مہمان ٹیموں کے مرد و خواتین کھلاڑی پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔


ورلڈ فٹبال ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھاؤنگی،پریسٹ
سوئٹزلینڈکی ویمن فٹبالر    پریسٹ کہا ہے کہ فٹ بال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں انہوں نے کہا کہ ملک میں ویمن فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے اور موقع کی تلاش میں رہتی ہے۔مستقبل میں کھیلے جانے والی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کے لئے تیار ہوں۔ مزید کہا کہ ہر ایونٹ میں جیت کا عزم لیکر میدان میں اترتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کامظاہرہ کروں۔اور ہمیشہ ان کے دل جیتنے میں کامیابی حاصل کروں کیونکہ آج جس مقام پر میں ہوں صرف ان کی محبت کی بدولت ہی ہوں ان کے دل مستقبل میں بھی جیتنے کی کوشش کروں گی مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں اور شائقین کے دل جیتنے میں کامیابی حاصل کروں۔


ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ جیتنے 
کیلئے تیار ہوں،چن سن
چین کی ویمن ٹینس کھلاڑی چن مین نے کہا کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہوں اور امید ہے کہ عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کروں گی انہوں نے کہا کہ ایونٹ میرے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے گزشتہ ایونٹ میں رنر اپ رہی تھی مگر اب میری کوشش ہے کہ میں پہلی پوزیشن حاصل کروں چینی ٹیبل ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ میں پرستاروں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور آج ان کی محبت کی بدولت ہی اس مقام پرپہنچی ہوں مزید کہا کہ کھیل سے بہت لگاؤ ہے اور ملک کا نام اس کھیل میں روشن کرنا میرا مقصد ہے۔


اولمپین ویٹ لفٹر طلحہ طالب پانچویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
اولمپین ویٹ لفٹر طلحہ طالب پانچویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے۔لاہور میں جاری قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلحہ طالب نے 3 نئے قومی ریکارڈز کے ساتھ مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اولمپین ویٹ لفٹر نے اس موقع پر کہا کہ سرد موسم میں ہیٹر لگاکر ٹریننگ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ امید ہے کہ جلد قومی مقابلوں کیلیے خصوصی ایرینا بنایاجائے گا ویٹ لفٹر نے کہا کہ مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں بھی ملک کا نام محنت سے روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔


ملک کا نام روشن کرنا کھیل کا مقصد ہے، اوشناء سہیل
پاکستان کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے اور میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیت سکوں پاکستان میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں عمدہ پرفارمنس سے کامیابی کے لئے پر امید ہوں ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے باعث فخر ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -