چھاپہ، جعلی ڈی اے پی کھاد کی سینکڑوں بوریاں برآمد

چھاپہ، جعلی ڈی اے پی کھاد کی سینکڑوں بوریاں برآمد

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت کی ٹیم نے چھاپہ مار کرجعلی ڈی پی اے کھادکی سینکڑوں بوریاں پکڑلیں ایک ملزم گرفتار دوسرافرار ہوگیا تھانہ صدر میں ملزمان کیخلاف(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 مقدمہ درج کرلیاگیا‘ تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت کودوروزقبل اطلاع ملی تھی کہ جھانگی والی روڈ پرسٹارولاز کے سامنے مالک کریانہ سٹورپرملتان سجاد چنڑ اورراحیل چنڑ ملک جعلی کھادکارکاروبار کررہے ہیں جعلی کھاد تیارکرکرکے کاشتکاروں کوفروخت کررہے ہیں محکمہ زراعت نے خریداری کروانے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمدشفیق کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری طارق جاوید زراعت آفیسر ڈاکٹرسلیمان نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ ماراتومالک کریانہ سٹورکے اندرچھپائی ہوئی جعلی ڈی اے پی کی ایک سوسے زائد بوریاں پکڑلیں جن کوچیک کیاگیاتوان کے اندرپتھر اورمٹی بھری ہوئی تھی محکمہ زراعت کے افسران نے تھانہ صدرکی پولیس بلواکرایک ملزم راحیل چنڑکوموقع پرقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوسرا ملزم سجاد موقع سے فرار ہوگیا محکمہ زراعت کی رپورٹ پرتھانہ صدر بہاولپورنے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے جعلی کھاد کی بوریاں قبضہ میں لے لیں اورمحکمہ زراعت کے افسران نے ڈی پی اے کھاد کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمدشفیق نے کہاہے کہ ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

جعلی کھاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -