شبہ، بڑی بہن کا ساتھیوں سے ملکرخاتون پرحملہ، ایک گرفتار

شبہ، بڑی بہن کا ساتھیوں سے ملکرخاتون پرحملہ، ایک گرفتار

  

وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ ٹھینگی میں اپنے شوہر سے تعلقات کے شبہ میں حقیقی بہن نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی چھوٹی بہن کے بال کاٹ ڈالے، (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

اطلاع پر تھانہ ٹھینگی پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرلیا واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود ٹھینگی اڈا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا  متاثرہ خاتون فرزانہ  بی بی نے بتایا کہ اس کی حقیقی بہن نسیم نے مجھے دربار پر لے جانے کا جھانسہ دے کر اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مبینہ طور پر اغواء کرکے اپنے گھر ٹھینگی لے آئے جہاں کمرے میں قید کرکے میری بہن نسیم نے اپنے شوہر ماجد سے شک میں ماجد اور اس کے بھائی عابد کے ہمراہ مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا میرے بہنوئی ماجد نے میرے ہاتھ پکڑے اور بہن نسیم نے میرے بال کاٹ ڈالے میرے بھائیوں اور دیگر علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر میری جان بخشی کروائی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹھینگی پولیس نے مقدمہ 608/21 درج کرکے ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دیگر دو ملزمان میاں بیوی  نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروالی ہیں۔

شبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -