سکول اولمپکس میلہ، افتتاحی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل

 سکول اولمپکس میلہ، افتتاحی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل

  

 ڈیرہ غازیخان)سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ڈی جی خان میں جنوبی پنجاب کے پہلے سکول اولمپکس کا میلہ سجنے جا رہا ہے جس کیلئے فلڈ لائٹس سپورٹس سٹیڈیم میں افتتاحی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 تقریب کی فل ڈریس ریہرسل منعقد ہوئی. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے علاوہ ڈی جی خان میں ایونٹ کے فوکل پرسن ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب جام آفتاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق،ڈپٹی سیکرٹری شاہد ملک،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان تعلیمی بورڈ ز کے نمائندے،ڈائریکٹرسکولز،سی ای او ایجوکیشن،ڈی ایس او،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر افسران نے شرکت کی اور سکول کے بچوں کی ریہرسل دیکھی. افسران نے سپورٹس سٹیڈیم میں تیاری اور انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر بتایاگیا کہ جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے سکولوں سے 1900 کے قریب کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کریں گے طلباء اور طالبات کے مابین گیارہ سے زائد ایونٹس ہوں گے ڈیرہ غازی خان کو افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کا اعزاز ملے گاکھلاڑیوں کی رہائش،خوراک،ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر انتظامات کرلئے گئے ہیں. 

افتتاحی تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -