حکومت سے نجات،تمام جماعتیں متحد ہوجائیں، اجمل قادری

  حکومت سے نجات،تمام جماعتیں متحد ہوجائیں، اجمل قادری

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلی مولانا محمد اجمل قادری نے پاکستان کو نالائق حکمرانوں کی نااہلی سے بچانے کے لئے تمام جما عتوں کو متحد ہونے کا مشور ہ دیاہے اور کہا ہے کہ جب تک تمام جماعتیں متحد نہیں ہوں گی معاملات میں بہتری نہیں آئے گی اسی لئے چیئرمین نیب بھی ملک میں موجودہ بدامنی کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جب تک معاملات افہام وتفہیم سے عمل پیرا نہیں ہوتے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا عسکری اداروں کے ساتھ تحریک(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 لبیک کے مزاکرات خوش آئند اقدام ہے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرح معاملات کو بگاڑنے کی بجائے مثبت انداز سے آگے بڑھنا چاہیئے ملتان میں مرکزی جمیعت علماء اسلام پاکستان ملتان کے زیراہتمام 24دسمبر کو ورکرز کنونشن منعقد ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا ہم سیاست ممبریوں کے لئے نہیں بلکہ ممبر کو سیاست کی رہنمائی کے استعمال کے لئے کرتے ہیں گلی نالی کی سیاست نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مدرسہ عائشہ صدیقیہؓ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مفتی احمد علی ثانی، قاری بلال سعیدی بھی ہمراہ تھے ا مولانامحمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا تحریک لبیک کا آئینی حق ہے اور کسی کو اس کے آئینی حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا اگر 6دھرنوں کے بعد ایک وسیع البنیاد مزاکرات ہوئے ہیں تو مرکزی جمیعت علماء اسلام پاکستان اس کو خوش آمدید کہتی ہے اور ان مزاکرات کے بعد مہنگائی کو بھی دور کرنے کی ملک کی ضرورت کو سب سے اہم سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے آج پوری قوم شدید بے چینی کا شکار ہے یہ درست ہے کہ مہنگائی ایک عالمی رحجان کے طور پر بڑھی ہے لیکن ہماری حکومت کو اپنی عوام کو مہنگائی کے برے اور مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

اجمل قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -