ڈیرہ ریجن، 14ماہ میں نوہزار سے زائد اشتہاری ملزم گرفتار

 ڈیرہ ریجن، 14ماہ میں نوہزار سے زائد اشتہاری ملزم گرفتار

  

ڈیرہ، جام پور(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا ڈی جی خان سے بطور آ ر پی او سرگودھا تبادلہ ہو گیا انہوں نے ڈی جی خان میں 14ماہ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

تک ریجنل پولیس کی کمانڈ کی،اس دورانیہ میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور میں پولیس نے 9ہزار4سو 17ڈاکو،اشتہاری ملزمان اور قانون شکن گینگسٹرز گرفتار کئے جن سے2ہزار3سو39 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے ملزمان سے مجموعی طور پر 19کروڑ55لاکھ روپے مالیت کا مختلف وارداتوں میں چھینا جانے والا سامان و نقدی بر آمد کر کے اسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،ایک سال2ماہ کے عرصہ میں ڈی آئی جی فیصل رانا کی پروفیشنل پولیسنگ کی دھاک اس وقت بیٹھی جب عالمی سطح پر بدنامی رکھنے والے قانون شکن گنگسٹرز لادی گینگ کا خاتمہ ہوا،یہ وہ گینگ تھا جس نے ایک شخص کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر قتل کیا اور اس سفاکیت کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا،جس کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لے کر فیصل رانا کو اس کے خاتمے کا حکم دیا جس کی تعمیل میں ڈی آئی جی فیصل رانا نے عالمی سطح کے قانون شکن گینگ کا خاتمہ کیا،کچہ روجھان کے علاقہ میں قانون کی طاقت سے مستقل امن قائم کیا،فیصل رانا نے اپنی تعیناتی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے بھی 24/7کام کیا ان کے14ماہ کی تعیناتی کے عرصہ کے دوران پولیس نے 44من سے زائد چرس،32 کلوہیروئن،8من سے افیون سمیت بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،فیصل رانا کا اپنی تعیناتی کے دوران معاشرتی امن کے استحکام پر مکمل فوکس رہا،جس کی وجہ سے 14ماہ کے عرصہ کے دوران بین المسالک اور بین المذاہب کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،فیصل رانا کی کمیونٹی پولیسنگ کا مضبوط بنانے کی پالیسی بھی سو فیصد کامیاب رہی قانون شکنوں اور قانون پسندوں میں واضح تفریق کی وجہ سے لادی گینگ کے خاتمے اور کچہ روجھان کے علاقہ میں مستقل قیام امن کے بعد ریجن بھر کی قانون پسند عوام نے آر پی ا وفیصل رانا اور ریجنل پولیس کے حق میں بڑے بڑے جلوس نکالے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -