شعائر اسلام کی بے حرمتی پر نوجوان گرفتار، جیل روانہ 

شعائر اسلام کی بے حرمتی پر نوجوان گرفتار، جیل روانہ 

  

مظفرگڑھ(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ) شعائراسلام کی بے حرمتی کرنے پر شاہجمال کے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا- ترجمان پولیس کے مطابق نوجوان محمد آصف نے رقص کے انداز میں نماز پڑھنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔سوشل میڈیا پر توہین آمیز ویڈیو وائرل ہونے سے عوام شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر دوران نماز رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ شاہجمال پولیس نے شعائر اسلام کی بے ادبی کرنے والے نوجوان کو اس کے رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور مقدمہ نمبر (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

862/21 زیر دفعہ 295A درج کر لیا- ملزم محمد آصف کا تعلق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ شاہجمال سے ہے ملزم نے اپنے دوست کی شادی میں نماز کی ایکٹنگ کرتے ہوئے رقص کیا اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔سوشل میڈیا پر نماز کی بے ادبی کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا عوامی ردعمل پر پولیس تھانہ شاہجمال نے شعائراسلام کی خلاف ورزی کے جرم میں ملزم کو گرفتارکیا بعدازاں پولیس کی جانب سے عدالت پیش کرنے پرعدالت نے ملزم کو جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -