قادرپوراں، اہم شخصیت کے بھائی کا سابق ملازم پر تشدد

 قادرپوراں، اہم شخصیت کے بھائی کا سابق ملازم پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)تھانہ قادر پور راں کے علاقے شاخ مدینہ کے قریب اہم شخصیت کا بھائی ساتھی لیکر سابق ملازم کے گھر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 پہنچ گیا۔اس دوران وہاں ہنگامہ کیا۔سابقہ ملازم شریف بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔اور تحقیقات شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے شریف بھٹی نامی شخص کچھ عرصہ قبل مذکورہ شخص کے گھر ملازمت کرتا تھا۔اور اب اس نے ملازمت چھوڑ دی۔گزشتہ روز   اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکے گھر پہنچے۔جہنوں نے شریف بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ مقامی پولیس نے دونوں فریقین کے بیانات لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔شریف بھٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخصیت نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اور قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔پولیس کو درخواست مل گئی ہے۔
تشدد