غلہ منڈی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تھڑے مسمار
ملتان ( سٹی رپورٹر) غلہ منڈی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی اے سی سٹی خواجہ عمیر،(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ طاہر حسین، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم منیس نے کی۔ اس موقع پر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور تھڑے مسمار کئے گئے۔ خواجہ عمیر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور قبضہ مافیا اور اکروجمنٹ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، غلہ منڈی کے چاروں طرف جو ناجائز تجاوزات قائم ہیں ان کو فی الفور ختم کیا جائے گا۔ آپریشن دو گھنٹے جاری رہا اور بہت سے دکانداروں کو منگل تک کا وقت دیا گیا۔
غلہ منڈی