پاکستان پرامن ملک، کراچی سے پیدل سفر کرنیوالے نوجوان کی خان گڑھ انٹری  

پاکستان پرامن ملک، کراچی سے پیدل سفر کرنیوالے نوجوان کی خان گڑھ انٹری  

  

 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)پاکستان کو پرامن ملک ثابت(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 کرنے کیلئے کراچی سے پیدل سفر کرنے والا نوجوان خانگڑھ پہنچ گیا، پریس کلب خانگڑھ اور سول سوسائٹی فورم خان گڑھ کے راہنماں نے شہریوں کے ہمراہ استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔تفصیل کے مطابق شاہ جمال کا رہائشی نوجوان رجب علی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے پاکستان میں سیکورٹی کا بہانہ کرکے اچانک میچ منسوخ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر وطن عزیز کو پرامن ثابت کرنے کیلئے کراچی تا اسلام آباد پیدل مارچ کرتے ہوئے گزشتہ شب خانگڑھ پہنچ گیا جس پر پریس کلب خانگڑھ کے سابق صدر ملک رضوان الرحمن،وائس چئیرمین سول سوسائٹی نوابزادہ محمدشہباز خان ایڈووکیٹ، کونسلر مہرراشدنصیرسیال نے درجنوں شہریوں کے ہمراہ رجب علی المعروف آئرن مین کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اسے پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر رجب علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازشی عناصر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے آئے روز کوئی نہ کوئی جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلاتے ہیں مگر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد پیدل مارچ کا مقصد صرف دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جبکہ یہاں کی عوام محبت کرنے والی ہے جبکہ پاکستان کا دفاع کرنے والی افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک کو کوئی بھی میلی آنکھ تک نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ وہ 18 روز مسلسل پیدل چل کر خانگڑھ تک پہنچے ہیں جبکہ ان کے پاں میں چھالے پڑچکے ہیں جبکہ وہ وطن عزیز کی سالمیت کیلئے اپنی جان تک کی قربانی کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کو میرا پیغام ہے کہ وہ پاکستان کے متعلق اپنی رائے مثبت رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اس موقع پر ارسلان ٹان انتظامیہ رانا محمدسلیم کی طرف سے رجب علی کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ رانا الیاس فرحت، یاسین کویتی، ثاقب خان، ملک طاہر، شیروز، مبشر سمیت درجنوں شہریوں نے رجب علی کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

استقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -