اختیارات کی منتقلی سے ترقی کا سفر شروع: شاہ محمود، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکا ٹاسک 

اختیارات کی منتقلی سے ترقی کا سفر شروع: شاہ محمود، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ...

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر،خصوصی رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ایم این اے ابرہیم خان، احمد حسن ڈیہڑ اور اراکین اسمبلی قاسم عباس لنگاہ،محمد سلمان نعیم،سلیم اختر لابر،واصف مظہر راں،وسیم خاں بادوزئی, میاں طارق عبداللہ بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے اراکین اسمبلی کو  بریفنگ دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہوا ہے اس سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے اور اختیارات کی منتقلی شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا۔قومی تعمیر نو کے محکمے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں شاہ محمود نے کہا کہ متی تل روڈ کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے اہمیت بڑھ گئی ہے۔متی تل روڈ وائنڈنگ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ متی تل روڈ کی ڈبل کرنے سے پورے ضلع کو فائدہ ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سیپ ون کی سیونگ پر تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کو جلد شروع کیا جائے۔حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنا چاہتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے اہم چوکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کا آغاز ہوچکا ہے ترقیاتی سکیموں کے دوران شہر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس خطے کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔حکومت نے 3 برس میں ملتان کے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی۔صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ،تغلق روڈ اور گراس منڈی فلائی اوورز کا فزیبلٹی پلان فوری بنایا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کو شہر سے منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور روڈز کی مرمت اور کشادگی پر خصوصی فوکس کیا جائے۔چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عوامی مفاد میں اراکین اسمبلی کی سکیموں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔حکومت نے عوامی مفاد کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تجاویز پر شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے عمل پیرا ہیں تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے عوام کو ریلیف دینگے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت مزارات کی اپ گریڈیشن شروع کرینگے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ کے چینی مافیا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی ہے۔اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے چینی مافیا کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن قابل تعریف ہے جس سے سرکاری چینی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ایم این اے ابرہیم خان نے کہا کہ چینی کے حوالے سے ضلع ملتان میں بہترین  منیجمنٹ کی گئی اور شہریوں تک چینی کی بلاتعطل فراہمی کی گئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اراکین اسمبلی چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سرکاری چینی کے حوالے تفصیلی بریفننگ بھی دی جبکہوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 20تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت کے تحریک انصاف آفس میں اہلیان علاقہ کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے تحریک انصاف کے دور حکومت میں غریب عوام کو انصاف مل رہا ہے تھانہ کلچر کا خاتمہ ہوا ہے۔اس موقع پر نائب صدر تحریک انصاف ملتان شیخ واجد شوکت نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کو ترقیاتی کاموں کے نام پر صرف لولی پاپ دیا لیکن تحریک انصاف کے حکومت کی جانب سے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس کرپشن اور انتقامی سیاست کا سیاہ باب ختم اور ملکی ترقی و وقار کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ جو اپوزیشن کے جلسوں و احتجاج سے نہیں رک سکتا۔ اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ اس کے برعکس حکومت کے پاس عوامی ترقی کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔  وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کا اصل مقصد عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینا اور عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیا خوردونوش فراہم کرنا ہے۔ اس سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہوگی۔ اپوزیشن بتائے اس نے گزشتہ تیس برس میں عوام کو کونسا ریلیف فراہم کیا۔مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ جس پر قابو پانے کیلئے کام کررہے ہیں اور بہت جلد حالات بہتر ہونگے۔ اندرون و بیرون ملک بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ خلوص نیت ایمانداری اور دیانتداری سے ملک کی خدمت کے جذبے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری صو بائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی و پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی خواہش ہے کہ مہنگائی کو ایشو بنا کر عوام کو سڑکوں پر لایا جائے۔ عوام اپوزیشن کی چالوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ عوام اب خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی، اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا،لوگوں نے اپوزیشن کے احتجاجی جلسوں کو مسترد کر دیا ہے۔سابقہ ادوار کی بدترین معاشی پالیسیوں کے نتائج قوم اب بھگت رہی ہے۔ہماری حکومت کے اقدامات کی بدولت برآمدات، محصولات، زراعت اور صنعت میں نمو سمیت پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا دورہ سندھ کامیاب رہا۔اندرون سندھ تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت نے ثابت کیا کہ سندھ کے عوام اب زرداری پارٹی سے تھک چکے ہیں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اور وہ عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ 2023 میں سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا این اے 156 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبو ں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقہ کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا الیکشن کے دنوں میں عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے کررہے ہیں۔ 5 سال مکمل کرنے کے بعد اپنے تکمیل شدہ منصوبوں کو عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا این اے 156 کو ملتان کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 1921میں مختلف مقامات پر ٹف ٹائلز سیوریج اور سڑکوں کی مرمت و تعمیر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اہلیان علاقہ نے ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ضلعی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہوا ہے اس سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے اور اختیارات کی منتقلی شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا۔قومی تعمیر نو کے محکے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں شاہ محمود نے کہا کہ متی تل روڈ کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے اہمیت بڑھ گئی ہے۔متی تل روڈ وائنڈنگ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ متی تل روڈ کی ڈبل کرنے سے پورے ضلع کو فائدہ ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سیپ ون کی سیونگ پر تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کو جلد شروع کیا جائے۔حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنا چاہتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے اہم چوکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کا آغاز ہوچکا ہے ترقیاتی سکیموں کے دوران شہر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس خطے کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔حکومت نے 3 برس میں ملتان کے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی۔صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ،تغلق روڈ اور گراس منڈی فلائی اوورز کا فزیبلٹی پلان فوری بنایا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کو شہر سے منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور روڈز کی مرمت اور کشادگی پر خصوصی فوکس کیا جائے۔چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عوامی مفاد میں اراکین اسمبلی کی سکیموں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔حکومت نے عوامی مفاد کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تجاویز پر شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے عمل پیرا ہیں تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے عوام کو ریلیف دینگے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت مزارات کی اپ گریڈیشن شروع کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے بوسن روڈ پر یوٹرن کی تعداد پر نظر  ثانی کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک دبا  کے باعث بہادر پور میٹرو روٹ یوٹرن کو ختم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ  ضلع ملتان کی ترقیاتی سکیموں کے 24 فیصد فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تمام اداروں کو اپنی پرفارمینس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ اجلاس تک تمام ادارے جاری ہونے والے فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔قبل ازیں اجلاس میں اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ بھی دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ایم این اے ابرہیم خان، احمد حسن ڈیہڑ اور اراکین اسمبلی قاسم عباس لنگاہ،سلیم اختر لابر،واصف مظہر راں،وسیم خاں بادوزئی, میاں طارق عبداللہ بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے اراکین اسمبلی کو  بریفنگ دی۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -