وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

  

    اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی۔سمری میں کہاگیا کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کا کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تحریک لبیک پر پابندی ختم

مزید :

صفحہ اول -