انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا شیڈول فائنل، سنٹرز پر عملہ بھی تعینات 

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا شیڈول فائنل، سنٹرز پر عملہ بھی تعینات 

  

راجن پور، جام پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)ضلعی الیکشن کمشنر راجن(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 پور اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ضلع راجن پور میں 25اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز، 128سپر وائزرز اور 547ویری فیکیشن آفیشل تعینات کیے گئے ہیں۔انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا عملآج سے پورے ملک میں شروع ہو جائے گا۔ تمام صدیقی عملے کو ٹریننگ دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز اور تصدیقی عملہ کو انتخابی فہرست ھائے ووٹران، فارم 13اور 14، استعمال کے لیے تمام سٹیشنری فراہم کر دی گئی ہے۔تمام عملہ انتخابی فہرستوں میں موجود رجسٹرڈ ووٹوں کی گھر گھرجا کر تصدیق کرے گا اور بمطابق شماریاتی نقشہ جات اور حد بندی کے مطابق گھرانہ نمبر ہر گھر پر لکھے گا۔ہر گھر انے کا فرد اپنے تمام درج ووٹران کو تصدیقی عملہ سے تصدیق اور نئے ووٹوں کا اندراج کرائے گا۔ قومی شناختی کارڈ کے مطابق ضلع بھر کے تمام شہری ووٹرز تصدیق عملہ سے اپنے گھرانے کے تمام درج ووٹران کی تصدیق، منتقلی اور نئے ووٹ اندراج کراسکے گا۔ اس کے لیے فارم نمبر 13پہلے سے درج شدہ منتقل کرنے کے لیے اور نئے ااندراج کے لیے استعمال ہو گا۔فارم 14سرکاری ملازم کے لیے استعمال ہو گا۔ تصدیق کا عمل مورخہ آج سے شروع ہو گا اور 6دسمبر 2021ء تک جاری رہے گا۔ گھر گھر تصدیق کا یہ عمل 30دن میں مکمل ہو گا۔ 

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -