او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے  جموں و کشمیر آج پاکستان آئیں گے

او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے  جموں و کشمیر آج پاکستان آئیں گے

  

 اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈر یوسف الدوبے 7 سے 12 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق ایمسیڈر یوسف آزاد کشمیر بھی جائیں گے،ایمبیسڈر یوسف کے ہمراہ او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی افئیرز اور اعلی سطحی وفد بھی ہو گا۔ ترجمان  کے مطابق نمائندہ خصوصی او آء سی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بات کریں گے۔ عاصم افتخار نے بتایاکہ او آئی سی نمائندہ خصوصی کشمیری عوام سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ او آئی سی وفد ایل او سی پر ماڈل کشمیری ویلج کا دورہ کریگا،وفد ماڈل ویلج میں قیام پذریر ان خاندانوں سے ملاقات کرے گا جو بھارتی جارحیت کی بناء پر گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ ترجمان  کے مطابق ملاقاتوں سے وفد کو ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں صورت حال کی سنگینی جانچنے کا موقع ملے گا۔ 

او آئی سی

مزید :

صفحہ اول -