واشنگٹن،پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلادمصطفی ؐ کا اہتمام
نیویارک (ارشد چوہدری سے)واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلادمصطفی ؐ کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی میزبانی پاکستانی سفیر کی اہلیہ زنیرہ اسد خان نے کی۔معروف نعت خواں،سفارتی حکام کی بیگمات کے علاوہ پاکستان امریکن کمیونٹی کی ارکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔زنیرہ اسد خان نے ابتدائی کلمات میں یوم ولادت آنحضرت محمد ؐکے پر مسرت موقع پر شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔شرکاء نے سیرت النبی ؐکے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، نعت خوانی کی اور آخری نبی حضرت محمد ؐکو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر دعا سمیت درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔
محفل میلاد مصطفی